سروش غیب
قسم کلام: اسم مجرد
معنی
١ - غیب کا فرشتہ، آسمانی آواز۔ یہ نقشہ دیکھ کر بزم شہی کا سروش غیب یہ فرما رہا تھا ( ١٩٣٧ء، نغمۂ فردوس، ١٣٠:١ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سروش' کے بعد کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'غیب' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٢٣ء سے "سیرۃ النبیۖ " میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر